سری نگر،6؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت ملی ٹنٹ مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اونتی پورہ ترال میں تصادم آرائی کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ کے ترال علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوںہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔